آزاد کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ جب تک میرے پاس قلم کا اختیار ہے، میں اپنے فرائض سرانجام دیتا رہوں گا۔ مظفرآباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد جمہوریت کا حسن ہے اور میری قدر میرے جانے کے بعد ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس گھر میں پیدا ہوئے، اسے اپنی خاطر نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
چوہدری انوارالحق نے اپنے کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ واحد وزیراعظم ہیں جس نے خزانہ بھر کر چھوڑا، خالی نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جلد پریس کانفرنس میں تفصیلی بات کریں گے اور اپنی کامیابی اور کارکردگی پر مطمئن ہیں۔
آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی، ن لیگ کی کمیٹی آج صدر سے ملاقات کرے گی
سیاسی صورتحال کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ انہیں آزاد کشمیر میں ایوان کے 32 اراکین کی حمایت حاصل ہو گئی ہے۔ پیپلز پارٹی حکومت سازی کے لیے فاروڈ بلاک، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے مزید اراکین سے رابطے کر رہی ہے اور آج مزید چند اراکین کی شمولیت کے اعلان کا امکان ہے۔
