وزیراعظم کی منظوری سے پاکستان کے 2 نئے سفیروں کی تعیناتی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور روس میں نئے سفیروں کی تعیناتی کا فیصلہ کرلیا، شفقت علی خان UAE میں اور فیصل نیاز ترمذی روس میں ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے 2 نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے نئے سفیر شفقت علی خان ہوں گے، جو اس وقت وزارت خارجہ کے ترجمان کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، وہ اس سے قبل پاکستان کے پولینڈ اور روس میں بھی سفیر رہ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات، فیصل نیاز ترمذی، کو روس میں پاکستان کا نیا سفیر تعینات کر دیا گیا ہے۔

یہ منظوری وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سفارش پر بھجوائی گئی سمری کے بعد دی گئی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter