وزیراعظم کی منظوری سے بھارتی جارحیت کے متاثرین کے لیے مالی امدادی پیکج کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، بھارتی جارحیت میں شہید اور زخمی ہونے والے شہریوں کی بحالی کے لیے وزیراعظم کی منظوری سے ایک بڑا مالی امدادی پیکج جاری کر دیا گیا ہے، پنجاب حکومت نے 14 متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو 34 کروڑ 30 لاکھ روپے۔

latest urdu news

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق امدادی رقم تین کیٹیگریز میں تقسیم کی جائے گی:

شہداء کے لواحقین کو ایک کروڑ روپے
شدید زخمیوں کو 20 لاکھ روپے
معمولی زخمیوں کو 10 لاکھ روپے

شفافیت اور تصدیق پر زور

حکام کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ امداد صرف ان افراد تک پہنچے جو اس کے مستحق ہوں، رقم کی تقسیم سے پہلے ہر فرد کی اہلیت کی مکمل تصدیق کی جائے گی اور شہداء کے صرف قانونی ورثا کو رقم ادا کی جائے گی، کسی تیسرے فریق کو ادائیگی کی اجازت نہیں ہو گی۔

متاثرہ اضلاع کی فہرست جاری

مراسلہ پنجاب کے جن 14 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بھیجا گیا، ان میں شامل ہیں:

قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، اٹک، مری، بہاولپور، بہاولنگر، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، سیالکوٹ، خانیوال، اوکاڑہ اور راولپنڈی۔

ذاتی معلومات کو رازداری میں رکھا جائے گا

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام متاثرین کی معلومات کو مکمل رازداری کے ساتھ رکھا جائے گا، جبکہ ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ فنڈز کی تقسیم کی تفصیلی رپورٹ محکمہ داخلہ کو جلد فراہم کی جائے۔

بھارتی جارحیت کے خلاف پوری قوم متحد ہے، اور اسی تناظر میں حکومت کی جانب سے متاثرین کے لیے امدادی اقدامات جاری ہیں۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات اور قومی ردعمل جاننے کے لیے یہ مکمل رپورٹ ملاحظہ کریں:
👉 پاکستان بھارتی جارحیت کے خلاف متحد

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter