قومی ایئرلائن پی آئی اے نے بین الاقوامی پروازوں کے نیٹ ورک میں توسیع کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی نجی ایئرلائن اتحاد ایئرویز کے ساتھ کوڈ شیئر، کارگو، اور فریکوئنٹ فلائر سہولتوں کا معاہدہ کر لیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ معاہدہ 31 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا اور پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازوں میں توسیع کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ معاہدے کے تحت کارگو سروسز بھی شامل ہوں گی جبکہ مسافروں کو فریکوئنٹ فلائر پروگرام کی سہولت بھی اتحاد ایئرویز کے وسیع کوڈ شیئر نیٹ ورک میں دستیاب ہوگی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ معاہدہ ان روٹس پر لاگو ہوگا جہاں پی آئی اے کی اپنی پروازیں براہ راست نہیں جاتیں، جس کے نتیجے میں پاکستانی مسافروں کو زیادہ سہولت اور عالمی کنیکٹیویٹی میسر آئے گی۔
وزیراعظم سے خواجہ آصف کی ملاقات، برطانیہ کیلئے پروازوں کی بحالی پر اظہارِ مسرت
پی آئی اے حکام کے مطابق، اس شراکت داری سے قومی ایئرلائن کی آمدنی میں نمایاں اضافہ اور بین الاقوامی سطح پر اس کی عملی استعداد میں وسعت متوقع ہے۔