پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے پیرس سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں 10 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے، تاکہ سمندر پار پاکستانی اور دیگر مسافر آسان اور سستا سفر کر سکیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ رعایت دو مختلف مدتوں کے لیے دستیاب ہوگی: 1 فروری سے 10 مارچ 2026 اور 1 مئی سے 15 مئی 2026 تک۔ مسافروں کو اس رعایت سے فائدہ اٹھانے کے لیے اپنی بکنگ 10 فروری 2026 تک کرانی ہوگی۔
رعایت سے مستفید ہونے کے لیے مسافر پی آئی اے کے سرکاری بکنگ دفاتر، ویب سائٹ، موبائل ایپ یا قریبی مستند ٹریول ایجنٹس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ پی آئی اے نے اس موقع پر کہا کہ وہ اپنی روایتی مہمان نوازی اور بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
پی آئی اے کا اسلام آباد سے لندن کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان
پی آئی اے کا مقصد اس رعایت کے ذریعے نہ صرف مسافروں کی سہولت بڑھانا ہے بلکہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے سفر کو مزید آسان اور مؤثر بنانا بھی ہے۔ یہ پیشکش بین الاقوامی پروازوں میں مسافروں کے لیے مالی بوجھ کم کرنے اور سفر کے تجربے کو خوشگوار بنانے کی کوشش کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔
