پروکٹر اینڈ گیمبل کا پاکستان میں آپریشن بند کرنے کا اعلان، معیشت پر منفی اثرات کا خدشہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور، معروف ملٹی نیشنل کمپنی پروکٹر اینڈ گیمبل (P&G) نے پاکستان میں اپنے کاروباری آپریشنز بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ کمپنی نے اس فیصلے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا۔

جلیٹ پاکستان لمیٹڈ کی جانب سے جمع کرائے گئے نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ اقدام P&G کے عالمی ری اسٹرکچرنگ پلان کا حصہ ہے، جس میں پورٹ فولیو، سپلائی چین اور تنظیمی حکمت عملی میں تبدیلی کی جا رہی ہے تاکہ ترقی کی رفتار تیز اور کاروباری قدر میں اضافہ کیا جا سکے۔

latest urdu news

خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں غیر یقینی معاشی حالات اور پالیسیوں میں تسلسل کی کمی سرمایہ کاری کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپریل 2022 کے بعد سے کئی بڑی عالمی کمپنیاں پاکستان چھوڑ چکی ہیں۔ صرف جنوری 2025 سے اب تک غیر ملکی سرمایہ کار 248 ملین ڈالر سے زائد کا سرمایہ نکال چکے ہیں۔

کریم کا پاکستان میں آپریشن ختم کرنے کا اعلان، 18 جولائی سے رائیڈ ہیلنگ سروس بند

مزمل اسلم نے زور دیا کہ ملک کو معاشی عدم استحکام سے نکالنے کے لیے واضح، مستحکم اور طویل مدتی پالیسیوں کی فوری ضرورت ہے، تاکہ مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter