ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ حکومت کی جانب سے سندھ انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس (SIDC) کے نفاذ کے بعد کراچی پورٹ پر پیٹرولیم مصنوعات کی کسٹمز کلیئرنس میں تاخیر ہو رہی ہے، جس کے باعث ملک بھر میں پیٹرول، ڈیزل اور دیگر مصنوعات کی قلت کا سنگین خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

latest urdu news

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (OCAC) نے وزیراعلیٰ سندھ کو ہنگامی خط لکھ کر خبردار کیا ہے کہ کراچی پورٹ پر لنگر انداز کئی آئل ٹینکرز فوری کلیئرنس کے منتظر ہیں۔ ان میں پی ایس او کے کارگو، ایم ٹی اسلام 2 اور ایم ٹی حنیفہ بھی شامل ہیں، جو بندرگاہ پر موجود تو ہیں لیکن کلیئرنس کے بغیر خالی نہیں کیے جا سکتے۔

OCAC کے مطابق کیماڑی میں تیل کے ذخائر ختم ہونے کے قریب ہیں، جبکہ ملک بھر میں جاری زرعی سیزن کے باعث ایندھن کی ضرورت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اگر اس صورتحال پر فوری قابو نہ پایا گیا تو پیٹرولیم سپلائی چین کا نظام درہم برہم ہو سکتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter