حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، جس سے ملک بھر میں صارفین کو فوری فائدہ پہنچے گا۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 83 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 366 روپے 58 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی بڑی کمی کرتے ہوئے اسے 134 روپے 81 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 54 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
علاوہ ازیں مٹی کے تیل کی قیمت میں 17 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 450 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 25 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے اور اس کی نئی قیمت 369 روپے 72 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات پر 129 ارب کی سبسڈی، حکومت کا عوام کو ریلیف دینے کا دعویٰ
حکومت کی جانب سے قیمتوں میں یہ کمی عوام کو مہنگائی کے دباؤ سے کچھ حد تک ریلیف دینے کی کوشش قرار دی جا رہی ہے۔
