140
وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی موجودہ قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
یہ قیمتیں آئندہ 15 دن کے لیے مؤثر رہیں گی، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اور روپے کی قدر کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی قیمتوں کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔
