پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ نئی قیمتوں کا اعلان 31 اگست کو متوقع ہے۔

گزشتہ 13 روز کے دوران برطانوی خام تیل (برینٹ) کی قیمت میں 1.60 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے برینٹ آئل کی قیمت 65.85 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 67.47 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت بھی 1.64 ڈالر اضافے کے بعد 61.98 ڈالر سے بڑھ کر 63.62 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری 31 اگست کو حکومت کو ارسال کرے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter