8
یکم فروری 2026 سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق متوقع ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 36 پیسے کمی اور ڈیزل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 47 پیسے، مٹی کے تیل میں 3 روپے 45 پیسے، اور لائٹ ڈیزل آئل میں تقریباً 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
کراچی: ڈاکو پیٹرول پمپ سے 33 لاکھ روپے چھین کر فرار
یہ تبدیلی عوام اور صنعتوں پر اثر ڈال سکتی ہے، خاص طور پر ڈیزل کی قیمت میں اضافے سے ٹرانسپورٹ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی ممکنہ اضافہ متوقع ہے۔
