پشاور ہائیکورٹ میں توانائی بچت کے لیے ہفتے میں چار دن کام کرنے کا فیصلہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے توانائی بچت کے اقدامات کے تحت ہفتے میں چار دن کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

latest urdu news

اعلامیے کے مطابق عدالت میں باقاعدہ عدالتی کارروائی پیر سے جمعرات تک ہوگی جبکہ جمعہ اور ہفتہ کو عدالت بند رہے گی۔

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی منظوری سے نیا انتظامی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت ججز کے پیٹرول کے استعمال میں بھی 50 فیصد کمی کی گئی ہے۔

کے پی حکومت کی رپورٹ: تمام اضلاع کی سڑکیں کھول دی گئیں، پشاور ہائیکورٹ میں پیش

اعلامیے میں بتایا گیا کہ انسٹی ٹیوشن برانچ جمعہ اور ہفتہ کو محدود عملے کے ساتھ کھلی رہے گی، اور یہ اقدامات نیشنل جوڈیشل کمیٹی کی ہدایات اور توانائی بچت پالیسی کے تحت کیے گئے ہیں۔

پشاور ہائیکورٹ کے تمام بینچز پر نیا ورکنگ شیڈول فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter