پشاور میں گیس پائپ لائن دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او متنی کی مدعیت میں درج

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور کے علاقے حسن خیل میں گیس پائپ لائن دھماکے کے واقعے کے بعد تھانہ سی ٹی ڈی پشاور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر ایس ایچ او متنی کی مدعیت میں درج کی گئی ہے، اور مقدمہ میں دہشتگردی سمیت متعدد دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں دہشتگردوں نے گیس پائپ لائن کو بارودی مواد کے ذریعے نشانہ بنایا۔

latest urdu news

تحقیقات کے مطابق دھماکا ریمورٹ کنٹرول سے کیا گیا، اور اس کے ساتھ ایک اور آئی ای ڈی بھی نصب تھی جسے بی ڈی ایس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکارہ بنایا۔ اس اقدام سے بڑے نقصانات سے بچا جا سکا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter