پشاور میں آٹا ایک بار پھر مہنگا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور میں مہنگائی نے ایک بار پھر عوام کی جیبوں پر حملہ کر دیا ہے، جہاں آٹے کی قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے تک کا اضافہ ہو چکا ہے، جس سے عام شہری شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

latest urdu news

آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق، مکس آٹے کا 20 کلو تھیلا اب 2400 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ فائن آٹے کے تھیلے کی قیمت 2600 روپے تک جا پہنچی ہے۔

پشاور کے ساتھ ساتھ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی آٹے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔ موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، سرگودھا میں بھی آٹا مہنگا ہو رہا ہے، جہاں سفید آٹے کے گٹو کی قیمت میں 20 روپے اور سرخ آٹے کے گٹو کی قیمت میں 10 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ، 20 کلو تھیلا 1700 روپے تک پہنچ گیا

رپورٹ کے مطابق، زیادہ تر علاقوں میں سرکاری نرخوں پر آٹا دستیاب نہیں ہے، جس کی وجہ سے عام شہریوں کو مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے اربابِ اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ قیمتوں کو کنٹرول کیا جا سکے اور بنیادی ضرورت کی یہ اہم ترین چیز عام آدمی کی پہنچ سے باہر نہ ہو۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter