9
پشاور: اندرونِ شہر واقع محکمہ اوقاف کی تاریخی عمارت دارالمساکین کو کرایے داروں سے خالی کرا لیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کی مشترکہ کارروائی کے دوران عمارت کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق یہ کارروائی دارالمساکین کی ازسرِنو تعمیر کے منصوبے کے تحت کی گئی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس تاریخی عمارت کی جگہ نئی عمارت تعمیر کی جائے گی، جس میں جدید سہولیات کے ساتھ دستکاری سینٹر بھی قائم کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو فنی تربیت کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
محکمہ اوقاف کے ترجمان نے بتایا کہ منصوبے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو نئی عمارت میں حصہ دیا جائے گا تاکہ کسی کے حقوق متاثر نہ ہوں، جبکہ تعمیر کے دوران تاریخی حیثیت کو برقرار رکھنے کی بھی کوشش کی جائے گی۔