پشاور: پاکستان مخالف بیان دینے والا افغان شہری گرفتار، معافی کے بعد ڈی پورٹ کیا جائے گا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور میں افغان شہری شاہ نواز کو پاکستان مخالف بیان دینے پر گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق اس کی ویڈیو کل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں اس نے پاکستان کے خلاف غیر مناسب بیان دیا تھا۔

latest urdu news

پولیس نے بتایا کہ شاہ نواز کو داؤدزئی میں مہاجر کیمپ خزانہ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے اپنے بیان پر معافی مانگی اور اعتراف کیا کہ اس کا بیان پاکستان کے خلاف تھا۔

پولیس کے مطابق قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد شاہ نواز کو افغانستان واپس بھیج دیا جائے گا۔ یہ اقدام پاکستان کے یکم اپریل 2025 سے جاری افغان شہریوں کے خلاف آپریشن کے سلسلے میں کیا گیا ہے، جس کے دوران اب تک لاکھوں افغان باشندے وطن واپس بھیجے جا چکے ہیں۔

محکمہ داخلہ کے حکام نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف اقدامات جاری رہیں گے اور کسی بھی ایسے شخص کو جو ملکی قوانین کی خلاف ورزی کرے، سزا یا ڈی پورٹیشن کے عمل سے نہیں بچایا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter