8 راولپنڈی، انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج سے متعلق مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 20 مئی تک توسیع کر دی ہے۔
راولپنڈی، انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کو ہونے والے احتجاج سے متعلق مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 20 مئی تک توسیع کر دی ہے۔
اے ٹی سی راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے ان 29 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی جن کا تعلق 26 نومبر کے احتجاج سے ہے، سماعت کے دوران تمام متعلقہ تفتیشی افسران عدالت میں موجود تھے۔
پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے استغاثہ کی طرف سے مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا، جب کہ بشریٰ بی بی کے وکیل فیصل ملک نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کی موکلہ کو تمام مقدمات میں باقاعدہ شامل تفتیش کیا جائے۔
وکیل صفائی نے یہ درخواست بھی کی کہ بشریٰ بی بی کو تفتیش کے عمل میں ان کے شوہر عمران خان اور قانونی ٹیم کی موجودگی میں شامل کیا جائے، جس پر عدالت نے یہ درخواست منظور کر لی۔
عدالت نے ہدایت کی کہ بشریٰ بی بی کو تفتیش کے دوران عمران خان اور ان کی قانونی ٹیم کی موجودگی میں شامل کیا جائے۔