پی ڈی ایم اے کی پنجاب میں سیلاب سے 12 ہلاکتوں کی تصدیق، 51 ہزار سے زائد افراد ریسکیو

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے لاہور میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ صوبے میں سیلابی صورتحال کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 12 ہو گئی ہے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے، جس کے تحت ستلج، راوی اور چناب کے کناروں پر واقع آبادیوں سے سوا دو لاکھ سے زائد افراد کو انخلا کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق متاثرہ علاقوں سے پونے دو لاکھ مویشیوں کو بھی نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ تمام تر پیشگی حفاظتی اقدامات کے باوجود اب تک 12 قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں کشتیوں کے ذریعے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے اور متاثرہ افراد کے ساتھ ساتھ مویشیوں کو بھی منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق متاثرہ اضلاع میں انتظامی افسران کی سرگرمیوں اور اقدامات کی نگرانی 24 گھنٹے مرکزی فلڈ روم سے کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو کیے گئے افراد کو کھانے پینے کی اشیاء اور پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

اگر ڈیم بناتے تو سیلاب سے بچ جاتے، سستی بجلی بھی میسر ہوتی: گورنر پنجاب

ریسکیو حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ہیلپ لائن 1122 پر کال کریں اور اپنی درست لوکیشن فراہم کریں تاکہ بروقت مدد ممکن ہو سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter