شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری، پاسپورٹ بیگ لاک صفر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ پاسپورٹ نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہریوں کے پاسپورٹ بیگ لاک کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے، جو کئی برسوں سے ایک بڑا مسئلہ رہا۔

اس حوالے سے بنگلادیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین نے اسلام آباد میں پاسپورٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور پاسپورٹ پروڈکشن کے جدید عمل کا جائزہ لیا۔

latest urdu news

ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے انہیں جدید ٹیکنالوجی اور آن لائن سہولیات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، جو خاص طور پر اوورسیز پاکستانیوں کے لیے فراہم کی جا رہی ہیں۔

مصطفیٰ جمال نے بتایا کہ جدید اقدامات اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے بیگ لاک کے مسئلے پر مکمل قابو پایا گیا ہے، جو محکمہ کی شفاف اور مؤثر پالیسیوں کا ثمر ہے۔

ہزاروں پاسپورٹس چوری ہونے کا انکشاف، تمام بلاک کر دیے گئے: ڈی جی پاسپورٹ

بنگلادیشی ہائی کمشنر نے پاکستان کے پاسپورٹ نظام کو سراہتے ہوئے اس کامیابی کو پاکستان کے جدید اور موثر انتظامات کا ثبوت قرار دیا اور دونوں ممالک کے درمیان ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی امید ظاہر کی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter