غزہ امن فوج سے متعلق فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی : ڈی جی آئی ایس پی آر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ غزہ میں امن فوج بھیجنے یا اس سے متعلق کوئی بھی فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کی صوابدید پر ہے۔

latest urdu news

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان ایک خودمختار ریاست ہے جو اپنی قومی سلامتی، سرحدوں اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ اور دفاعی پالیسیوں کا فیصلہ منتخب حکومت کرتی ہے، فوج صرف پیشہ ورانہ امور پر فوکس کر رہی ہے اور سیاست سے دور رہنے کے مؤقف پر قائم ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، ٹوپی کا دورہ

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ گورنر راج یا سیاسی نوعیت کے اقدامات کا فیصلہ فوج کا نہیں بلکہ سویلین حکومت کا اختیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فوج کسی بھی سیاسی تنازع کا حصہ نہیں بننا چاہتی، اور یہ ضروری ہے کہ اسے سیاسی معاملات سے دور ہی رکھا جائے۔

انہوں نے افغانستان سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کی سلامتی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کسی بیرونی دباؤ کے تحت نہیں بلکہ قومی مفاد میں کیے گئے ہیں۔ “افغان طالبان کو پاکستان کا ردِعمل فوری، مؤثر اور وہی نتائج لایا جو ہم چاہتے تھے۔ دہشت گردوں سے بات چیت کا کوئی سوال نہیں — ان کا خاتمہ ہی ہمارا ہدف ہے۔”

9 مئی افواجِ پاکستان کا نہیں، قوم کا مقدمہ ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ افغانستان میں منشیات اسمگلرز سیاسی عمل میں اثر انداز ہو رہے ہیں، اور وہاں سے بڑی مقدار میں منشیات پاکستان سمگل کی جا رہی ہے، جس کے سدباب کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ان کے مطابق، تیراہ اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشنز کامیابی سے جاری ہیں۔ “فتنہ الخوارج” کے خلاف کارروائیوں میں اب تک 1667 دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ تاہم، ترجمان نے کہا کہ سیاسی جرائم پیشہ عناصر اور اسمگلنگ مافیا امن و امان کی بحالی میں بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter