مسئلہ فلسطین حل ہو چکا، ٹی ایل پی پھر کس لیے احتجاج کر رہی ہے؟ طلال چوہدری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین خوش اسلوبی سے حل ہو چکا ہے اور پوری دنیا بشمول اسلامی ممالک اور فلسطینی عوام اس پیش رفت پر مطمئن ہیں، تو پھر تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اب کس بنیاد پر احتجاج کر رہی ہے؟

latest urdu news

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت احتجاج کو ایک جمہوری حق سمجھتی ہے، لیکن یہ حق آئینی حدود اور شرائط کے اندر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق ریاست کی واضح پالیسی ہے کہ کسی بھی گروہ یا جتھے کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کی جانب سے تشدد، فائرنگ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا، اور سیکیورٹی فورسز پر حملے ریکارڈ کا حصہ ہیں۔ لاہور میں پولیس اور رینجرز کے متعدد اہلکار زخمی ہو چکے ہیں جبکہ مظاہرین کی طرف سے سیف سٹی کیمروں کو بھی توڑ دیا گیا تاکہ حملوں کی شناخت ممکن نہ ہو۔

اسلام آباد و راولپنڈی میں مذہبی جماعت کا احتجاج: داخلی راستے بند، موبائل انٹرنیٹ معطل

طلال چوہدری نے الزام عائد کیا کہ مسجد جیسے مقدس مقام کو سیاسی دفتر بنا کر اس کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی پر حکومت نے اب تک طاقت کا استعمال نہیں کیا، اور مظاہرین کی تعداد صرف دو ہزار کے لگ بھگ ہے، لیکن ان میں سے کچھ کے پاس ڈنڈے، کیل، اور شیشے کی گولیاں تھیں، جنہیں ویڈیوز اور بیانات کے ذریعے شناخت کر لیا گیا ہے۔

وزیر مملکت نے انکشاف کیا کہ مظاہرین کی جانب سے ایک پولیس اہلکار کو اغواء کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔ حکومت، ان کے بقول، صورتحال پر مکمل کنٹرول میں ہے اور لاہور کا صرف ایک روڈ بند ہے، باقی شہر کھلا ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر عارضی طور پر انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، جسے اب بحال کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو چند راستے بند کیے گئے تھے، ان کو بھی جلد کھول دیا جائے گا، تاہم ٹی ایل پی کو آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter