پاکستان کی پہلی اے آئی ڈرائیونگ ٹیسٹ کار متعارف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نے پہلی بار مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی خودکار ڈرائیونگ ٹیسٹ کار تیار کر لی ہے، جس کا مقصد ٹیسٹ کے عمل کو شفاف، جدید اور انسانی مداخلت سے پاک بنانا ہے۔

latest urdu news

ڈی آئی جی ٹریفک وقاص نذیر نے اس جدید ٹیسٹ کار کو متعارف کرواتے ہوئے بتایا کہ یہ گاڑی کیمروں، سینسرز، بائیو میٹرک سسٹم اور اے آئی سافٹ ویئر سے لیس ہے جو امیدوار کے ہر عمل پر نظر رکھتی ہے۔

کار کی نمایاں خصوصیات میں شامل ہیں:

  • اندرونی چہرہ شناسائی کا کیمرہ
  • چار بیرونی کیمرے
  • فنگر پرنٹ تصدیق کے لیے بائیو میٹرک مشین
  • خودکار ہدایات اور ٹائمر
  • سیٹ بیلٹ اور ہینڈ بریک چیکنگ سسٹم
  • ریورس گیئر کے بار بار استعمال پر خودکار فیل کا فیصلہ

ٹیسٹ کے اختتام پر نتائج خودکار نظام کے ذریعے فوری اپ لوڈ ہو جائیں گے، جس سے نہ صرف شفافیت بڑھے گی بلکہ انسانی غلطی یا جانبداری کا امکان بھی ختم ہو جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے نظام میں عوامی اعتماد میں اضافہ ہوگا اور مستقبل میں اس نظام کو مزید وسعت دی جائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter