35 سال سے بھارت میں مقیم پاکستانی خاتون کو ملک چھوڑنے کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت میں 35 سال سے زائد عرصے سے مقیم پاکستانی خاتون ”ساردا با“کو اڑیسہ پولیس نے فوری طور پر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا۔

حکام نے تصدیق کی ہے کہ ساردا بائی کا ویزا منسوخ کر دیا گیا ہے اور انہیں بلا تاخیر پاکستان واپس جانے کی ہدایت کی گئی ہے، پولیس نے خبردار کیا کہ حکم کی تعمیل نہ کرنے کی صورت میں ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

latest urdu news

بھارتی میڈیا کے مطابق، ساردا بائی کی شادی کئی برس قبل بولانگیر کے ایک ہندو شخص ”مہیش ککریجا“سے ہوئی تھی۔

ان کے دو بچے بھی بھارتی شہریت رکھتے ہیں، اگرچہ ان کے پاس ووٹر آئی ڈی سمیت تمام ضروری دستاویزات موجود ہیں، پھر بھی انہیں بھارتی شہریت نہیں دی گئی، اب انہوں نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ انہیں اپنے خاندان سے جدا نہ کیا جائے۔

ساردا بائی نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ کوراپٹ میں رہتی تھی اور پھر بولانگیر آ گئی۔ میرا پاکستان میں کوئی نہیں رہا۔ میرا پاسپورٹ بھی بہت پرانا ہے، میں ہاتھ جوڑ کر حکومت اور عوام سے اپیل کرتی ہوں کہ مجھے یہیں اپنے خاندان کے ساتھ رہنے دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ2 بالغ بچے اور ان کے بچے یعنی پوتے پوتیاں ہیں، میں ہندوستان میں ایک عام شہری کی طرح اپنی زندگی گزارنا چاہتی ہوں۔

دوسری جانب، 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے، اس سانحے کے بعد بھارت نے بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کر دیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter