پاکستانی عمرہ زائرین 5 روز سے جدہ ایئرپورٹ پر پھنسے، واپسی کے منتظر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی عمرہ زائرین کو سعودی عرب کے جدہ ایئرپورٹ پر شدید مشکلات کا سامنا ہے، جہاں وہ گزشتہ پانچ دنوں سے پھنسے ہوئے ہیں۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ وہ ایئرپورٹ پر دن رات دھکے کھا رہے ہیں، مگر وطن واپسی کے لیے کوئی پرواز دستیاب نہیں۔

latest urdu news

رپورٹس کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والی ایک فیملی اور دیگر زائرین نے 27 ستمبر کو وطن واپس آنا تھا، لیکن فلائٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے اب تک وہ ایئرپورٹ پر ہی موجود ہیں۔ متاثرہ افراد کو 29 ستمبر کو دوبارہ ایئرپورٹ بلایا گیا مگر انہیں بغیر سفر کرائے واپس بھیج دیا گیا۔

مسافروں نے شکایت کی کہ انہیں روزانہ نیا وقت دے کر ٹال دیا جاتا ہے لیکن کوئی بھی پرواز پاکستان کے لیے روانہ نہیں کی جاتی۔ اب تک کی تمام کوششیں ناکام ہو چکی ہیں، اور زائرین شدید ذہنی و جسمانی اذیت کا شکار ہیں۔

متاثرین نے حکومتِ پاکستان اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جدہ ایئرپورٹ پر نہ صرف سہولیات کا فقدان ہے بلکہ صورتحال انتہائی تکلیف دہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا، "ہماری وطن واپسی یقینی بنائی جائے، ورنہ حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔”

یہ واقعہ عمرہ زائرین کے لیے سہولیات اور بہتر انتظامات کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے، خصوصاً ایسے وقت میں جب عمرہ سیزن اپنے اختتام پر ہے اور بڑی تعداد میں پاکستانی شہری وطن واپسی کے لیے پروازوں پر انحصار کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter