پاکستانی طالبہ امامہ علی نے ناسا کا عالمی اسپیس ایپ چیلنج ایوارڈ جیت لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی طالبہ امامہ علی نے ناسا کے عالمی اسپیس ایپ چیلنج میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے "سب سے متاثر کن پروجیکٹ” کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ اس مقابلے میں دنیا بھر کے 163 ممالک سے 93 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔

امامہ علی، جو راس الخیمہ میں یونیورسٹی آف ویسٹ لندن کی طالبہ ہیں، نے ایک بین الاقوامی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کی۔ ان کے منصوبے کو جدت، افادیت اور سائنسی بنیادوں پر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سراہا گیا۔

latest urdu news

یہ پہلا موقع نہیں کہ پاکستانی طلبہ عالمی سائنسی مقابلوں میں نمایاں ہوئے ہوں۔ اس سے قبل اسلام آباد کے انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے طلبہ نے 2025 کے اے پی اے سی سولیوشن چیلنج میں "اے آئی کے بہترین استعمال” کا ایوارڈ جیتا۔ اس مقابلے کا انعقاد گوگل ڈیویلپر گروپس اور ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے تحت ہوا، جس کا مقصد گوگل اے آئی ٹولز کے ذریعے عالمی مسائل کے حل تلاش کرنا تھا۔

امامہ علی کی اس کامیابی نے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پاکستانی طلبہ کی صلاحیتوں کو ایک مرتبہ پھر نمایاں کر دیا ہے۔ ان کی یہ کامیابی پاکستان میں تعلیم، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں اُمید کی ایک نئی کرن ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter