کتنے فیصد پاکستانی موجودہ نظام حکومت سے مطمئن ہیں؟ چونکا دینے والا انکشاف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سروے کے مطابق 89 فیصد پاکستانیوں نے جمہوریت کو ملک کی ترقی کا ضامن قرار دیا، تاہم 54 فیصد موجودہ نظام سے غیر مطمئن ہیں۔

لاہور: انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن ریسرچ کے تازہ ترین سروے میں پاکستانی عوام کی اکثریت نے جمہوری نظام پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک کی ترقی اور استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے۔ سروے میں شریک 89 فیصد افراد نے واضح طور پر کہا کہ جمہوریت پاکستان کی ترقی کے لیے ضروری ہے، تاہم 54 فیصد افراد موجودہ جمہوری نظام سے غیر مطمئن نظر آئے، جبکہ 43 فیصد نے اطمینان کا اظہار کیا۔

latest urdu news

سروے میں یہ سوال بھی شامل تھا کہ پاکستان کے لیے کون سا نظام حکومت سب سے موزوں ہے؟ جس پر 65 فیصد نے جمہوری نظام کو ترجیح دی، 19 فیصد نے اسلامی نظام کی حمایت کی، 10 فیصد نے فوج کی زیرِ قیادت نظام کو بہتر قرار دیا، جبکہ صرف 1 فیصد نے ٹیکنوکریٹ حکومت کے حق میں رائے دی۔

فوجی مداخلت سے متعلق سوال پر 42 فیصد پاکستانیوں نے رائے دی کہ فوجی مداخلت ملک کے لیے نقصان دہ ہے، جبکہ 21 فیصد نے اسے سیاسی نظام کی بہتری کے لیے بہتر قرار دیا۔ یہ سروے ملک میں جاری جمہوری بحث کو ایک نئی سمت دیتا ہے، جہاں عوام کی اکثریت جمہوریت کو ہی قومی ترقی کا راستہ سمجھتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter