پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں مزید تنزلی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی ساکھ کو ایک اور دھچکا لگا ہے، جب ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2025 کی تازہ رپورٹ میں اس کی درجہ بندی 103ویں نمبر پر آ گئی ہے۔ اس درجہ بندی کے مطابق اب پاکستانی پاسپورٹ یمن کے برابر آ کھڑا ہوا ہے۔

latest urdu news

گزشتہ سال پاکستان 96ویں نمبر پر تھا، تاہم حالیہ رپورٹ میں 7 درجے گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔ اس تنزلی کے بعد پاکستانی شہری صرف 31 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں، جو پہلے 32 تھے۔

ہینلے انڈیکس ہر سال پاسپورٹس کی درجہ بندی اس بنیاد پر کرتا ہے کہ کسی ملک کے شہری کتنے ممالک میں بغیر ویزا یا ویزا آن ارائیول کے داخل ہو سکتے ہیں۔ پاکستان کی درجہ بندی میں کمی کی ایک بڑی وجہ خطے میں بڑھتی ہوئی مسابقت ہے، جہاں دیگر ممالک اپنے شہریوں کو زیادہ سفری سہولیات دلوانے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔

اگرچہ پاکستان کی عالمی پوزیشن کمزور ہے، تاہم یہ افغانستان (106ویں نمبر، 24 ممالک)، شام (105ویں، 26 ممالک) اور عراق (104ویں، 29 ممالک) سے اب بھی بہتر ہے۔

بھارت کا پاسپورٹ بھی تنزلی کا شکار ہوا ہے اور اب 85ویں نمبر پر آ گیا ہے۔ بھارتی شہری اس وقت صرف 57 ممالک میں بغیر ویزا کے سفر کر سکتے ہیں، جو اس سے پہلے 59 تھے۔ بھارت کی موجودہ درجہ بندی اب موریطانیہ کے برابر ہو گئی ہے۔

پاکستانی پاسپورٹ میں تاریخی تبدیلی، والدہ کا نام شامل کرنے کا فیصلہ

رپورٹ کے مطابق دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ اس سال بھی سنگاپور کا ہے، جس کے شہری 193 ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ جنوبی کوریا اور جاپان بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

امریکہ اور برطانیہ کی درجہ بندی میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ امریکہ اب ٹاپ 10 ممالک کی فہرست سے نکل کر 12ویں نمبر پر آ گیا ہے، جبکہ برطانیہ آٹھویں نمبر پر ہے، جو اس کی تاریخ کی کم ترین درجہ بندی ہے۔

دوسری جانب چین نے نمایاں بہتری دکھاتے ہوئے 2015 کی 94ویں پوزیشن سے ترقی کرتے ہوئے 2025 میں 64ویں نمبر پر جگہ بنا لی ہے۔ چینی شہری اب 37 اضافی ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں، جسے چین کی مؤثر سفارتی حکمت عملی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter