پاکستانی وزارتوں کو بڑے سائبر حملے کا خدشہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اس حوالے سے ڈی جی نیشنل سرٹ کی جانب سے جاری خط میں کہا گیا ہے کہ اس سائبر حملے کے نتیجے میں مستقل ڈیٹا نقصان ، کاروباری سرگرمیوں کی معطلی اور حساس معلومات کے افشا ہونے کا خطرہ ہے۔

latest urdu news

خط سیکریٹری کابینہ، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری خارجہ، ڈی جی نیکٹا، ڈی جی ایف آئی اے، نیشنل سیکیورٹی ڈویژن، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، الیکشن کمیشن، قومی اسمبلی، پیمرا، این آئی ٹی بی، این ڈی ایم اے، اوگرا، ایف بی آر، وزارت خارجہ اور وزارت خزانہ سمیت تمام اہم اداروں کو بھیجا گیا ہے۔

ایڈوائزری میں واضح کیا گیا ہے کہ بلولاکر رینسم ویئر ونڈوز پر مبنی ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ، سرورز، نیٹ ورک اور کلاؤڈ اسٹوریج کو نشانہ بنا رہا ہے اور متاثرہ فائلز کو لاک کر تاوان طلب کرتا ہے۔

تمام اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر تصدیق شدہ ذرائع سے فائل ڈاؤن لوڈ نہ کی جائے، مشکوک ای میلز، لنکس اور فائلز سے گریز کیا جائے اور متاثرہ سسٹمز کو فوری نیٹ ورک سے منقطع کیا جائے۔ مزید برآں، ملازمین کو سائبر حملوں سے بچاؤ، مشکوک مواد کی شناخت اور فوری رپورٹنگ کے بارے میں ہنگامی تربیت دینے پر زور دیا گیا ہے۔

 

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter