ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت، غیر ضروری سفر سے گریز کریں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے دفتر خارجہ نے اپنے شہریوں کو ایران میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، محدود نقل و حرکت، اور پاکستانی سفارتی مشنز کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

latest urdu news

دفتر خارجہ نے تہران میں واقع پاکستانی سفارتخانے کے ہنگامی رابطہ نمبرز بھی جاری کیے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری فوری طور پر رابطہ کر سکیں۔

مزید برآں، ایران کے دیگر اہم شہروں جیسے زاہدان اور مشہد میں پاکستانی قونصلر رابطہ نمبرز بھی فراہم کیے گئے ہیں، اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حالات پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک صورتحال سے گریز کریں۔

اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا، تہران میں دھماکوں کی آوازیںا

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سفارتی مشنز ہر وقت اپنے شہریوں کی معاونت کے لیے دستیاب ہیں اور ضرورت پڑنے پر فوری مدد فراہم کریں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter