جمعرات, 8 مئی , 2025

بھارت پہلگام حملے سے متعلق کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا ، پاکستانی سفیر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا میں تعینات پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت کے جنگی عزائم سے خطے کا امن سنگین خطرات سے دوچار ہو چکا ہے۔

انہوں نے امریکی تھنک ٹینک کے نمائندوں کو پہلگام واقعے اور پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے غیرجانبدار اور شفاف تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا۔

latest urdu news

رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ بھارت نے پہلگام واقعے کے حوالے سے تاحال کوئی قابلِ اعتبار ثبوت نہ پاکستان کے ساتھ شیئر کیا ہے اور نہ ہی عالمی برادری کو فراہم کیا ہے۔

انہوں نے سندھ طاس معاہدے کے ضمن میں بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا اور خبردار کیا کہ زرعی معیشت کو نقصان پہنچانے کی کوئی بھی کوشش ایک دشمنانہ اقدام تصور کی جائے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے عسکری جارحانہ رویے نے خطے میں پائیدار امن کے امکانات کو شدید متاثر کیا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter