اسلام آباد: وزیراعظم Shehbaz Sharif نے متحدہ عرب امارات کی بندرگاہ پر میزائل کے ملبے کے گرنے کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور متاثرہ افراد کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ خورفکان بندرگاہ پر پیش آنے والے اس واقعے میں پاکستانی شہریوں سمیت متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ زخمی پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور حکومت اس سلسلے میں مکمل طور پر متحرک ہے۔
وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام مسلسل یو اے ای حکام سے رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں متحدہ عرب امارات کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
یو اے ای کو 2 ارب ڈالر واپسی کے بعد پاکستان کے مالیاتی دباؤ میں اضافہ متوقع
انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی تشویشناک ہے، اور پاکستان اس بات پر زور دیتا ہے کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور فوری طور پر حالات کو پرامن بنانے کی کوششیں تیز کریں۔
