پاکستان نے امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی اقوام متحدہ میں بھرپور حمایت کی، عاصم افتخار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے منصوبے کو فلسطینی علاقوں میں امن قائم کرنے کی ایک مثبت اور عملی کوشش قرار دیا۔

latest urdu news

عاصم افتخار نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان کا ووٹ 20 نکاتی منصوبے کے حق میں اس لیے دیا گیا کیونکہ یہ فلسطینیوں کے قتل عام کو روکنے اور اسرائیلی فورسز کے مکمل انخلا کا ضامن بن سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اب تک 66 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، اور یہ منصوبہ امن کی بنیاد رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے مذاکرات کے دوران عرب لیگ اور او آئی سی کے پروپوزلز کی حمایت کی اور اپنی تجاویز میں 1967 کی سرحدوں پر مبنی فلسطینی ریاست کے قیام کو مرکزی رکھا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے القدس کو فلسطینی دارالحکومت تسلیم کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

حماس نے ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر عملدرآمد کا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکی غزہ منصوبے کی بھاری اکثریت سے حمایت کی، جس میں پاکستان سمیت 13 ممالک نے ووٹ دیا، جبکہ کسی نے مخالفت نہیں کی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter