پاکستان کا الفتح میزائل کا کامیاب تجربہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی، پاکستان کی جانب سے الفتح میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ پاکستان کی جانب سے فتح سیریز کے میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا گیا ہے، میزائل کا تجربہ ایکس انڈس مشق کے تحت کیا گیا، میزائل کا تجربہ انڈس مشقوں کے دوران کیا گیا۔

latest urdu news

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ الفتح میزائل زمین سے زمین پر 120 کلومیٹر تک مار گرا سکتا ہے۔

میزائل کے اس تجربے کا مقصد فوجی تیاری اور تکنیکی صلاحیت کو جانچنا ہے، پاک آرمی، اسٹریٹجک تنظیموں کے افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز کی جانب سے تربیتی تجربے کا مشاہدہ کیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کی جانب سے کامیاب تجربے پر ٹیم کو مبارکباد دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ میزائل جدید نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے، پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یاد رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بارڈر پر پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، بھارت کی ہندو انتہا پسند حکومت نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے بغیر روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا اور 1960 میں عالمی بینک کی ثالثی میں طے پانے والے دریاؤں کے پانی کی تقسیم کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter