پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی نئی بلندی، وزیراعظم کا اظہار مسرت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر خوشی کا اظہار کیا، کہا یہ سرمایہ کاروں کے اعتماد اور معاشی استحکام کی علامت ہے۔

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک کی معاشی بحالی کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج کا تاریخی سطح عبور کرنا اس بات کا واضح اشارہ ہے کہ سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو حکومتی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد حاصل ہے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اب استحکام کے مرحلے سے نکل کر ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکی ہے۔ حالیہ مہینوں میں ظاہر ہونے والے مثبت معاشی اشاریے اس بات کا ثبوت ہیں کہ حکومت کی معاشی حکمت عملی درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔

وزیراعظم نے اس کامیابی کا سہرا پوری اقتصادی ٹیم، وزارتِ خزانہ اور اسٹیٹ بینک کی مربوط کاوشوں کو دیا اور کہا کہ نجی شعبے کے تعاون کے بغیر یہ اعتماد بحال ہونا ممکن نہیں تھا۔

پٹرول مہنگا ہونے کا امکان، حکومت قیمتوں پر غور کر رہی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آئندہ بھی معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے سرمایہ کاری کو فروغ دے گی، تاکہ نوجوانوں کو روزگار، صنعتوں کو سہولیات اور ملکی برآمدات کو وسعت دی جا سکے۔

یاد رہے کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے غیر معمولی تیزی دیکھی گئی ہے، جس کے دوران 80 ہزار انڈیکس کی حد بھی عبور کی گئی، جو ملکی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات اور روپے کی قدر میں استحکام کی خبریں بھی منظرِ عام پر آ رہی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter