پاکستان کا اقوام متحدہ میں بھارت کو بھرپور جواب، بھارتی مندوب بوکھلاہٹ میں ہال چھوڑ کر چلا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان نے بھارت کے الزامات کا منہ توڑ جواب دے کر بھارتی موقف کو بے نقاب کر دیا۔ پاکستانی سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے مدلل خطاب کرتے ہوئے بھارت کو خطے کا غاصب، غنڈہ اور دہشتگردی کا سب سے بڑا سرپرست قرار دیا۔

محمد راشد نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت اپنی بالادستی کے عزائم اور انتہا پسندانہ نظریات کی بنیاد پر پورے خطے کو یرغمال بنائے ہوئے ہے، جو نفرت، تقسیم اور تعصب کو ہوا دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو بدنام کرنے کی تمام تر کوششیں جھوٹے بیانیے اور گمراہ کن دعوؤں پر مبنی ہیں جو ہمیشہ کی طرح حقائق سے خالی ہیں۔

latest urdu news

پاکستانی مندوب نے زور دے کر کہا کہ دنیا پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف 90 ہزار قربانیوں کو تسلیم کرتی ہے، جبکہ بھارت خود دہشتگردی کا سب سے بڑا مرتکب ہے۔ انہوں نے بھارتی خفیہ نیٹ ورکس، پراکسی عناصر اور کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کو ثبوت کے طور پر پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے پہلگام واقعے کی آزاد اور شفاف تحقیقات کی پیشکش کی تھی لیکن بھارت نے فوراً اسے مسترد کردیا، کیونکہ اس کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔

پاکستانی مندوب نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے نام کو بگاڑنے کی حرکت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیر شائستگی ہی نہیں بلکہ ایک پورے عوام کی توہین ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی بیان بازی بھارت کی پستی اور کمزوری کو ظاہر کرتی ہے اور دنیا کو دکھا دیتی ہے کہ اس کے پاس کوئی ٹھوس دلیل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خفیہ ادارے نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ہمسایہ ممالک کو بھی غیر مستحکم کرنے میں ملوث ہیں، اور یہ بات معتبر رپورٹس سے ثابت ہو چکی ہے کہ بھارتی ایجنسیاں تخریب کار گروہوں کو مالی معاونت اور رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔

محمد راشد نے کہا کہ علاقائی استحکام کو نقصان پہنچانا اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی بھارت کی عادت بن چکی ہے، لہٰذا اس کے انسدادِ دہشتگردی کے دعوے محض دو رُخی ہیں اور اس سے یہ خدشہ بڑھتا ہے کہ بھارت دہشتگردی کے خلاف لڑنے کے بجائے خود اسے ہوا دے رہا ہے۔

پاکستانی مندوب کی اس بھرپور تقریر پر بھارتی نمائندہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا، پریشانی کے عالم میں فون پر مصروف دکھائی دیا اور پھر اچانک ہال چھوڑ کر چلا گیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter