پاکستان اور سعودی عرب اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر متفق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ریاض میں ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کا نیا فریم ورک قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس اقدام کو دونوں ممالک کی 8 دہائیوں پر محیط تاریخی شراکت داری اور اسلامی بھائی چارے کے رشتوں کی عکاسی قرار دیا گیا ہے۔

latest urdu news

مشترکہ اعلامیے کے مطابق، اس فریم ورک کا مقصد تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون کو فروغ دینا ہے تاکہ باہمی اقتصادی مفادات مضبوط ہو سکیں۔ ترجیحی شعبوں میں توانائی، صنعت، کان کنی، آئی ٹی، سیاحت، زراعت اور غذائی تحفظ شامل ہیں، جن میں اسٹریٹجک منصوبوں پر تعاون بڑھانے کا ارادہ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ ریاض روانہ

اعلامیے میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک توانائی کے شعبے میں مفاہمتی یادداشتیں اور بجلی کی ترسیل کے منصوبے بھی آگے بڑھا رہے ہیں۔ یہ فریم ورک پائیدار معاشی شراکت داری کے فروغ اور نجی شعبے کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ وژن کی توثیق کرتا ہے۔ دونوں رہنما سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے آئندہ اجلاس کے منتظر ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter