بدھ, 4 جون , 2025

عید پر پاکستان ریلوے کا عوام کے لیے تحفہ: خصوصی ٹرینیں اور کرایوں میں رعایت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے اعلان کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستان ریلوے عوام کی سہولت کے لیے پانچ خصوصی ٹرینیں چلائے گا، جبکہ عید کے تین دنوں کے دوران ٹرین کے کرایوں پر 20 فیصد رعایت دی جائے گی۔

latest urdu news

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ریلوے نے گزشتہ 11 ماہ کے دوران شاندار کارکردگی دکھائی ہے، اور ادارے کی آمدنی 83 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔ رواں مالی سال میں مسافر سروسز سے 42 ارب روپے کی کمائی ہوئی ہے۔

حنیف عباسی کے مطابق ریلوے ملازمین کی تنخواہیں محکمہ خود ادا کر رہا ہے، جو مالی طور پر ریلوے کے استحکام کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی کارکردگی میں مسلسل بہتری آ رہی ہے۔

رائل پام منصوبے کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر یہ منصوبہ آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے اور اس عمل میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ تمام بڈز عوام کے سامنے کھولی جائیں گی تاکہ کسی قسم کے خدشات یا بداعتمادی کی گنجائش نہ رہے۔

مزید برآں، حنیف عباسی نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے کی کامیابی کے لیے ریلوے کی اپ گریڈیشن ناگزیر ہے تاکہ ملک کی معیشت کو مستحکم کیا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter