وزیراعظم کی تنخواہ ماتحت وزرا سے بھی کم، حیران کن انکشاف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پارلیمانی نظام میں سب سے بڑے عہدے کے باوجود وزیراعظم پاکستان کی تنخواہ اسپیکر، چیئرمین سینیٹ اور وزرا سے بھی کم، صرف 2 لاکھ روپے ماہانہ ملتے ہیں۔

اسلام آباد: پاکستان کے پارلیمانی نظام میں سب سے طاقتور اور اہم ترین عہدہ وزیراعظم کا مانا جاتا ہے، تاہم حالیہ انکشافات سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم کی تنخواہ اس کے ماتحت وزرا، ارکانِ پارلیمنٹ، یہاں تک کہ اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ سے بھی کم ہے۔

latest urdu news

سینیٹ میں کابینہ ڈویژن کی جانب سے پیش کردہ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی بنیادی تنخواہ صرف ایک لاکھ سات ہزار دو سو اسی روپے ہے، جبکہ دیگر الاؤنسز کو شامل کرنے کے بعد مجموعی رقم بمشکل دو لاکھ روپے ماہانہ تک پہنچتی ہے۔

اس کے برعکس، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی ماہانہ تنخواہ 13 لاکھ روپے مقرر ہے، جبکہ ارکانِ پارلیمنٹ کو حالیہ اضافے کے بعد 5 لاکھ 19 ہزار روپے تنخواہ مل رہی ہے۔

مزید حیران کن بات یہ ہے کہ وزیراعظم پاکستان نہ تو تاحیات سیکیورٹی کا حقدار ہوتا ہے، نہ ٹیکسز میں چھوٹ ملتی ہے، اور نہ ہی عہدہ چھوڑنے کے بعد کوئی پنشن یا دیگر مالی فوائد دیے جاتے ہیں، جو کہ دنیا کے کئی دیگر ممالک کے برعکس ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے عہدے کی تنخواہ بھی وصول نہیں کر رہے۔

یہ صورتِ حال ملک کے انتظامی ڈھانچے میں ایک بڑے تضاد کی عکاسی کرتی ہے، جہاں سب سے اہم اور کلیدی عہدہ رکھنے والے شخص کو تنخواہی اعتبار سے سب سے کم درجہ دیا گیا ہے۔ اس انکشاف پر عوامی حلقوں میں حیرت اور تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، اور اس حوالے سے مزید شفافیت اور اصلاحات کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter