پاکستان نے مسلم دنیا میں کشیدگی روکنے میں کردار ادا کیا، رانا ثنااللہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے اور مسلم دنیا کو ممکنہ تصادم سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق دشمن عناصر مسلم امہ میں اختلافات پیدا کرنا چاہتے تھے لیکن پاکستان نے ان کوششوں کو ناکام بنایا۔

latest urdu news

فیصل آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے “معرکہ حق” میں پاکستان کو کامیابی عطا کی، جس کے بعد دنیا بھر میں ملک کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت خود کو پاکستان سے کئی گنا بڑا سمجھتا تھا، تاہم ایمان، اتحاد اور عزم کے باعث پاکستان کو کامیابی ملی۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ دنیا کی ایک سپر پاور اور ایک مسلم ملک کے درمیان ممکنہ جنگ کو روکنے کیلئے پاکستان نے سفارتی سطح پر مؤثر کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق اگر یہ جنگ ہوتی تو نہ صرف خطہ بلکہ پوری دنیا اس کے اثرات سے متاثر ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امن کے قیام کیلئے کوششیں کر کے خطے اور دنیا دونوں کو استحکام کا پیغام دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم امہ میں اتحاد کے فروغ کیلئے پاکستان کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

28ویں آئینی ترمیم میں ووٹر کی عمر بڑھانے کی تجویز زیر غور، رانا ثناء اللہ

لیگی رہنما نے مزید کہا کہ بعض حلقے مسلم ممالک کو آپس میں لڑانا چاہتے تھے اور یہ تاثر دیا جا رہا تھا کہ سعودی عرب، ایران کے خلاف کارروائی کر سکتا ہے، تاہم پاکستان نے دانشمندانہ سفارتکاری سے ایسے خدشات کو کم کرنے میں کردار ادا کیا۔ انہوں نے وزیراعظم، عسکری قیادت اور نائب وزیراعظم کی کوششوں کو بھی سراہا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter