پاکستان اور فلسطین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کا اہم معاہدہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور فلسطین کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے گئے ہیں۔ اس مفاہمتی یادداشت (MoU) کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان طبی خدمات اور تربیتی تعاون کو وسعت دینا ہے۔

معاہدے پر پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال جبکہ فلسطین کی جانب سے پاکستان میں تعینات فلسطینی سفیر نے دستخط کیے۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری صحت حامد یعقوب، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اور ڈی جی ہیلتھ بھی تقریب میں شریک تھے۔

latest urdu news

وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ معاہدے پر مؤثر عمل درآمد کے لیے آئندہ 30 روز میں ’’پاکستان-فلسطین ہیلتھ ورکنگ گروپ‘‘ قائم کیا جائے گا، جو تکنیکی تعاون، ٹریننگ، اور مشترکہ تحقیق کے لیے رہنمائی فراہم کرے گا۔

معاہدے کے تحت دونوں ممالک جدید طبی شعبہ جات میں مل کر کام کریں گے، جن میں انٹروینشنل کارڈیالوجی، آرگن ٹرانسپلانٹ، آرتھوپیڈک سرجری، اینڈوسکوپک الٹراساؤنڈ، برن اینڈ پلاسٹک سرجری شامل ہیں۔ اس کے علاوہ متعدی امراض، آنکھوں کے امراض اور دواسازی کے میدان میں بھی تعاون بڑھایا جائے گا۔

مصطفیٰ کمال نے اس معاہدے کو دونوں برادر ممالک کے عوام کے لیے بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک عملی قدم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’پاکستانی عوام کے دل فلسطین کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ہم ان کی فلاح کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔‘‘

فلسطینی سفیر نے پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی، اعتماد اور بھائی چارے کا عکاس ہے، اور وہ مستقبل میں بھی صحت کے شعبے میں مل کر کام کرتے رہیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter