پاکستان میں منکی پاکس اور ایچ آئی وی سے متاثرہ ایک اور مریض جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں منکی پاکس اور ایچ آئی وی کے ساتھ متاثرہ ایک اور مریض کا انتقال ہو گیا ہے۔

latest urdu news

حکام کے مطابق مرحوم 53 سالہ مرد فیصل آباد کا رہائشی تھا جو اسلام آباد کے پمز اسپتال میں علاج کے دوران ہفتے کے روز وفات پا گیا۔ مریض منکی پاکس اور ایچ آئی وی کے ساتھ ساتھ ہیپاٹائٹس بی اور سی سے بھی متاثر تھا۔

حکام نے بتایا کہ پاکستان میں اب تک منکی پاکس کے دو مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔ ملک میں منکی پاکس سے پہلی ہلاکت دسمبر 2023 میں اسلام آباد میں ہوئی تھی۔

مزید بتایا گیا کہ مرحوم مریض کی کوئی بین الاقوامی یا ٹریول ہسٹری نہیں تھی، اس کا مرض مقامی طور پر منتقل ہوا۔ پاکستان میں منکی پاکس کے پھیلنے کے واضح شواہد موجود ہیں اور گزشتہ سال ملک میں اس کے 53 کیس رپورٹ ہوئے تھے۔

یہ واقعہ صحت کے حکام کے لیے ایک اہم انتباہ ہے کہ منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter