پاکستان نے بنگلا دیشی طلبہ کے لیے نالج کوریڈور اور 500 اسکالرشپس کا آغاز کردیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نے بنگلا دیش کے طلبہ کے لیے پانچ سال میں 500 اسکالرشپس اور 100 سول سرونٹس کی تربیت کے لیے نالج کوریڈور کا آغاز کیا۔

اسلام آباد، پاکستان نے بنگلا دیش کے طلبہ کے لیے “پاکستان۔بنگلادیش نالج کوریڈور” کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت پانچ سال میں 500 اسکالرشپس فراہم کی جائیں گی۔

latest urdu news

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ان اسکالرشپس میں سے ایک چوتھائی طب کے شعبے کے لیے مخصوص کی گئی ہیں تاکہ طلبہ اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف پیشہ ورانہ شعبوں میں بھی مہارت حاصل کر سکیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان آئندہ پانچ برسوں میں 100 بنگلادیشی سول سرونٹس کو تربیت دینے کا بھی منصوبہ رکھتا ہے۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 6 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

اس سلسلے میں پاکستان نے پی ٹی اے پی (Pakistan Technical Assistance Program) کے تحت اسکالرشپس کی تعداد پانچ سے بڑھا کر پچیس کر دی ہے۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی روابط کو مضبوط بنانے اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اہم قدم قرار دیا گیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter