پاکستان نے دشمن کو سفارتی میدان میں بھی ناکامی سے دوچار کر دیا ہے ، عطاتارڑ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 

latest urdu news

لاہور، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دشمن کو سفارتی میدان میں بھی ناکامی سے دوچار کر دیا ہے۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ شدید گرمی کے باوجود پاک فوج سے محبت اور عوام کا جذبہ حب الوطنی مثالی ہے، انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع میں افواجِ پاکستان نے جو کردار ادا کیا وہ قابلِ فخر ہے، اور آرمی چیف جنرل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں بھارت کو ایسا منہ توڑ جواب دیا گیا جو تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔

عطا تارڑ نے میڈیا اور سوشل میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم، اینکرز اور صحافیوں نے ملکی دفاع کی جنگ میں یکجہتی دکھائی، وزیراعظم شہباز شریف خود جنگی حالات کی نگرانی کر رہے تھے اور جب "فتح” نامی میزائل داغا گیا تو بھارت میں کھلبلی مچ گئی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی فضائیہ نے چھ بھارتی جنگی طیارے مار گرائے جس سے دشمن خوفزدہ ہو گیا، اور یہ ہماری افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، عطا تارڑ نے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادرِ وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آج بھی ہماری مائیں اپنے بچوں کو جذبہ شہادت سے پروان چڑھاتی ہیں، اور ایسی قوم کو کوئی شکست نہیں دے سکتا جو اللہ پر بھروسہ رکھتی ہے۔

نیشنل سیکیورٹی پالیسی کے تحت افواجِ پاکستان نے مربوط انداز میں دشمن کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا، شہباز شریف کا یہ بیان بالکل درست ہے کہ ہم نے بھارت سے 1971ء کا بدلہ لے لیا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی سطح پر بھی دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا، دوست ممالک خصوصاً امریکہ، سعودی عرب، ترکی، ایران اور آذربائیجان کے تعاون پر شکر گزار ہیں، انہوں نے کہا کہ اب بات صرف کشمیر، ترقی اور پاکستان کی اڑان کی ہوگی، ہم دشمن کو ہر محاذ پر شکست دے کر آگے بڑھیں گے۔

 

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter