پاکستان نے بھارتی سائبر حملے ناکام بنادیے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بھارت ایک بار پھر نچلے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اور پاکستان کے خلاف سائبر حملوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ کے مطابق بھارتی ہیکرز نے مختلف وفاقی وزارتوں کی ویب سائٹس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم پاکستانی ماہرین نے ان تمام سائبر حملوں کو بروقت ناکام بنا دیا۔ بھارتی ہیکرز نہ تو کسی ویب سائٹ میں دراندازی کر سکے اور نہ ہی ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکے۔

latest urdu news

انہوں نے بتایا کہ ان حملوں سے کسی قسم کی سنگین صورتحال پیدا نہیں ہوئی اور نہ ہی ٹیلی کام نظام پر اس کا کوئی اثر پڑا۔ وزارتوں کی ویب سائٹس این ٹی سی کی ہوسٹنگ پر ہیں، جہاں جدید سائبر سکیورٹی سسٹم موجود ہے۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ قومی اور صوبائی سطح پر کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں جو وقتاً فوقتاً مشورے اور ہدایات جاری کرتی رہتی ہیں۔

سائبر حملوں سے نمٹنے کے لیے نیشنل ٹیلی کام اینڈ انفارمیشن سکیورٹی بورڈ بھی متحرک ہے اور پاکستان اب سائبر سکیورٹی کے حوالے سے دنیا کے صفِ اول کے ممالک میں شامل ہو چکا ہے، گزشتہ دو برسوں میں پاکستان نے اس میدان میں نمایاں ترقی کی ہے۔

شزا فاطمہ نے سوشل میڈیا پر پاکستانی نوجوانوں کے کردار کو سراہا، جنہوں نے میمز کے ذریعے کشیدہ صورتحال کو اپنے انداز میں پیش کیا، پاکستانی قوم کسی سے خوفزدہ نہیں ہوتی، ہم نے ہمیشہ امن کی حمایت کی ہے اور دہشتگردی کے ہر واقعے کی مخالفت کی ہے، بشمول پہلگام واقعہ، جس کی پاکستان نے کھل کر مذمت کی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter