افغان سرحد پر پاکستان کی مؤثر کارروائی، طالبان کے ٹینک اور پوسٹس تباہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی فوج نے افغان طالبان کے خلاف جوابی کارروائی میں اہم عسکری کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں دشمن کے ٹینکوں اور دفاعی مورچوں کی تباہی شامل ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فوج نے کرم ایجنسی کے قریب افغان حدود میں واقع ایک بلند چوٹی پر موجود طالبان کی ٹینک پوزیشن کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد ٹینک مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

latest urdu news

مزید برآں، ژوب سیکٹر میں ایک اہم طالبان چیک پوسٹ پر قبضہ کر کے پاکستانی فورسز نے وہاں قومی پرچم لہرا دیا۔ یہ کارروائی زمینی پیش قدمی کے دوران کی گئی، جس میں طالبان کی بکتر بند گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

اسی تسلسل میں، انگور اڈا کے سامنے واقع طالبان کی ایک اور پوسٹ کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔ ان کارروائیوں کے ذریعے پاکستان نے دشمن کو سخت پیغام دیا ہے کہ سرحدی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter