پاکستانی قونصلر کا بھارت کو منہ توڑ جواب: بھارت سرحد پار تشدد کو فروغ دے رہا ہے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارت کی طرف سے لگائے گئے بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سرحد پار تشدد کو ہوا دے رہا ہے۔ انہوں نے خطے میں عدم استحکام پھیلانے کے لیے بھارت کی جانب سے پراکسی گروپس کے استعمال پر بھی تنقید کی۔

latest urdu news

صائمہ سلیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و ستم بڑھ رہا ہے اور انہیں اپنی مذہبی آزادی سے محروم رکھا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کو دبانا اب بھارتی حکومت کی سرکاری پالیسی بن چکی ہے اور گجرات فسادات آج بھی عالمی سطح پر ایک المناک واقعہ کے طور پر یاد کیے جاتے ہیں۔

پاکستانی قونصلر نے مزید کہا کہ بھارت میں اسلاموفوبیا کو سیاست کا حصہ بنایا گیا ہے اور میڈیا میں اسے فخر کے ساتھ اجاگر کیا جاتا ہے، جو نہ صرف اقلیتوں کے لیے خطرناک ہے بلکہ خطے کے امن کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter