پاکستان اور کینیڈا کا ہائبرڈ بیج اور لائیو اسٹاک کی افزائش میں تعاون بڑھانے پر غور

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: پاکستان اور کینیڈا نے زرعی شعبے میں شراکت داری بڑھانے اور ہائبرڈ بیج، لائیو اسٹاک کی افزائش اور فیڈ فارمولیشن کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین اور کینیڈین ہائی کمشنر طارق علی خان کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک نے زرعی تعاون کو مزید مؤثر اور جدید خطوط پر استوار کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

latest urdu news

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) زرعی شعبے میں ترقی، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کرے گی۔

رانا تنویر حسین نے پاکستان میں زرعی مشینری کی مقامی تیاری کے لیے مشترکہ منصوبوں (Joint Ventures) کی تجویز بھی پیش کی تاکہ مقامی کسانوں کو سستی اور جدید مشینری دستیاب ہو سکے۔

ذرائع کے مطابق، کینولا کی کاشت میں کینیڈا کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے، جس سے نہ صرف زرعی پیداوار میں جدت آئے گی بلکہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور عالمی مارکیٹوں تک بہتر رسائی ممکن ہو سکے گی۔

دونوں ممالک نے سرٹیفکیشن، مارکیٹ ایکسیس اور ٹیکنیکل کوآپریشن کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔

حکومتی ترجمان کے مطابق، ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے اور پاکستان کی معیشت بتدریج استحکام کی جانب گامزن ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter