پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 6 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور بنگلادیش نے ڈھاکا میں 6 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے، جن میں ویزا فری سہولت، تجارتی تعاون، میڈیا و سفارتی اداروں کے اشتراک اور فارن سروس اکیڈمیز میں تعاون شامل ہے۔

ڈھاکہ، پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 6 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہو گئے۔

latest urdu news

ڈھاکا میں ہونے والی اس تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بنگلادیش کے مشیر برائے خارجہ امور محمد توحید حسین شریک ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش نے سفارتکاروں اور حکومتی اہلکاروں کے لیے ویزا ختم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس کے ساتھ ہی انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد اور بنگلادیش انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز کے درمیان بھی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

مزید برآں، ٹریڈ جوائنٹ ورکنگ گروپ، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان اور بنگلادیش سنگباد سنگستھا کے درمیان بھی مفاہمتی یادداشتیں طے پائیں۔ پاکستان اور بنگلادیش کی فارن سروس اکیڈمیز کے مابین تعاون کی مفاہمتی یادداشت بھی شامل ہے۔

پاکستان اور بنگلہ دیش میں تعلقات کے نئے باب کا آغاز

قبل ازیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ڈھاکا میں بنگلادیش کے مشیر خارجہ امور محمد توحید حسین اور مشیر تجارت بشیرالدین سے وفود کی سطح پر اہم ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ان مذاکرات میں اقتصادی و تجارتی تعاون، علاقائی مسائل، اعلیٰ سطحی و عوامی روابط، ثقافتی تبادلے، تعلیم و استعداد کار میں اضافے کے منصوبے اور انسانی بنیادوں پر تعاون پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ سارک کی بحالی، مسئلہ فلسطین اور روہنگیا بحران کے حل پر بھی زور دیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ کسی بھی پاکستانی وزیر خارجہ کا 13 سال بعد بنگلادیش کا پہلا دورہ ہے۔ اسحاق ڈار حکومت بنگلادیش کی دعوت پر ڈھاکا پہنچے ہیں۔ اس سے قبل نومبر 2012 میں حنا ربانی کھر نے مختصر دورہ کیا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter