پاکستان اور بنگلہ دیش میں تعلقات کے نئے باب کا آغاز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ میں پاک-بنگلہ مذاکرات، دوطرفہ تعلقات اور تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق، سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا فری انٹری منظور۔

ڈھاکہ، پاکستان اور بنگلہ دیش نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کر لیا۔

latest urdu news

دفتر خارجہ کے مطابق ڈھاکہ میں دونوں ممالک کے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی مسائل اور تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مذاکرات کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو ویزا فری انٹری دی جائے گی۔ اس کے علاوہ اعلیٰ سطح و عوامی سطح پر روابط، ثقافتی تبادلے، تعلیم، استعداد کار میں اضافہ اور انسانی بنیادوں پر تعاون کے منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی۔

دونوں ممالک نے سارک کی بحالی، مسئلہ فلسطین اور روہنگیا بحران کے حل پر زور دیا۔

بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ امور محمد توحید حسین نے اس موقع پر پاکستانی وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

مزید برآں، اسحاق ڈار اور بنگلہ دیش کے مشیر برائے تجارت شیخ بشیرالدین کے درمیان ملاقات میں اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے عملی طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter