پاک فوج کا ایل او سی پر بھارتی جارحیت کازبردست جواب، دشمن کی بندوقیں خاموش

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کی جانب سے کی گئی بلااشتعال فائرنگ کا پاک فوج نے مؤثر اور بھرپور جواب دیا، جس کے نتیجے میں دشمن کے مورچے تباہ اور بندوقیں خاموش ہوگئیں۔

نجی نیوز چینل کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی افواج نے رات کے وقت ایل او سی پر نکیال، کھوئی رٹا، شاردا، کیل، نیلم، حاجی پیر، کیانی اور منڈل سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کی، جواباً پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی پوزیشنز کو نشانہ بنایا۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق، پاک فوج کی بھرپور کارروائی سے بھارت کی "چکپترا پوسٹ” مکمل طور پر تباہ کر دی گئی، جبکہ دیگر کئی مورچوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار اور پُرعزم ہے۔

سیزفائر کی خلاف ورزی اور بھارتی اشتعال انگیزیاں

یاد رہے کہ 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارت نے ایل او سی پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کی، جس میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، اس اقدام کو عالمی سطح پر اشتعال انگیزی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

پہلگام حملے کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستان پر بلا ثبوت الزامات عائد کیے اور جارحانہ اقدامات کا سلسلہ شروع کر دیا، جن میں سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا عندیہ، پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کرنا، اور پاکستانی سفارتی عملے کو 30 اپریل تک ملک چھوڑنے کی ہدایت شامل ہے۔

پاکستان کا مؤثر سفارتی ردعمل

پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی نے ان اقدامات کے جواب میں سفارتی سطح پر حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے بھارتی سفارتی عملے کی تعداد 30 افراد تک محدود کر دی، کمیٹی نے واضح کیا کہ دریاؤں کا پانی پاکستان کی "لائف لائن” ہے، اور اگر اس پر قدغن لگائی گئی تو اسے "جنگ” تصور کیا جائے گا۔

عالمی ردعمل

جنوبی ایشیا میں دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان بڑھتی کشیدگی نے عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور امریکی محکمہ خارجہ نے دونوں ممالک سے تحمل اور کشیدگی میں کمی کی اپیل کی ہے، تاہم بھارت کی ہٹ دھرمی بدستور جاری ہے۔

پاکستان نے جعفر ایکسپریس حملے کا الزام بھی بھارت پر عائد کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ میں پیش کیا ہے، جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ بین الاقوامی تحقیقات کا عندیہ بھی دیا ہے، تاہم بھارت کی جانب سے تاحال مثبت ردعمل نہیں آیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter